زارا نور عباس

عید لوکلیکشن پر ٹرولنگ‘ زارا نور عباس والدہ اسما عباس کے حق میں بول پڑیں

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ زارا نور عباس آرٹ اور اظہارِ رائے پر ٹرولنگ پر والدہ اسما عباس کے حق میں بول پڑیں۔حال ہی میں اسما عباس نے اپنے برانڈ کی عید کلیکشن متعارف کروائی، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کلیکشن کو بھارتی پنجابی ثقافت سے متاثر قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔

اب زارا نور عباس اپنی والدہ کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی ٹرولنگ کا جواز بنا لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات آرٹ اور سیلف ایکسپریشن کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسما عباس!آپ کمال ہیں اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں کیونکہ آپ حقیقت پسند اور منفرد ہیں، کسی کو خوش کرنے کے لیے خود کو تبدیل نہیں کرتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں