کراچی(کورٹ نیوز)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی را انوار کے خلاف کیس میں مقتول کے بیٹے نے عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں مقتول نقیب اللہ محسود کے بیٹے عاطف نے بیان حلفی جمع کرادیا، جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ میں کم عمر تھا میری والدہ معاشرتی روایت کے پاس کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں۔ اس وجہ سے میرے دادا کے انتقال کے بعد میرے چاچا نے اپیلیں دائر ہیں۔عدالت نے اپیلوں کی مزیدسماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملتوی کردی۔