لاہور(شوبز نیوز) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی صبور اور سجل علی کی طرح شارٹ ہیئر گینگ میں شامل ہوگئیں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے سجل علی اور صبور علی کی طرح چھوٹے بال رکھ لیے اور اپنا نیا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ہانیہ نے میریل اسٹریپ کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے گرے پکسی بالوں کے ساتھ ڈیول ویئرز پرادا سے لکھا گیا تھا۔اداکارہ نے پوسٹ کا عنوان نفسیاتی طور پر دلچسپ لکھا ہے۔