حجاج

حجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے، سعودی وزارتِ دفاع

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ حجاج کے تحفظ کے لیے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مقدس ترین مقامات کی فضائی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم کر دیا گیا ہے اور حج کے مقدس مقامات منی، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ حجاج کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، سعودی فضائی دفاعی فورسز مقدس مقامات کے فضائی تحفظ کے لیے متحرک ہیں اور فضائی سیکیورٹی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے۔سعودی وزارتِ دفاع کے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حجاج کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں