ایس آئی ایف سی

ایس آئی ایف سی آرگینک سیکٹر میں سرمایہ کاری لانے کیلئے خصوصی پالیسی مرتب کرے’ نجم مزاری

لاہور(نیوز ڈیسک) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل سے آرگینک زراعت اور اس کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے عالمی آرگینک مارکیٹ میں بروقت قدم جما لیا تو ملک کی برآمدات میں اربوں ڈالر کا اضافہ اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے نام لکھے گئے کھلے خط میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میںجب پاکستان کی برآمدی فہرست میںاضافہ نا گزیر ہے آرگینک کا شعبہ انتہائی برق رفتاری سے اربوں ڈالر کا زر مبادلہ لانے کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔نجم مزاری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے اپیل ہے کہ وہ آرگینک فارمنگ، فوڈ پروسیسنگ اور ایکسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری لانے کے لئے خصوصی پالیسی مرتب کرے۔آرگینک خوراک کی برآمدات سے دیہی معیشت کو ایک نئی سمت مل سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو آرگینک کاشتکاری کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے ،اس کے لئے آنے والے بجٹ میں خصوصی بجٹ مختص کیا جانا چاہیے ۔وفاقی حکومت آرگینک فوڈ اتھارٹی قائم کرے اور بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن سہولت مہیا کرے تاکہ پاکستانی مصنوعات یورپ، خلیجی ممالک اور امریکہ کی منڈیوں تک پہنچ سکیں۔

خط میں زور دیا گیا کہ اگر ایس آئی ایف سی اس شعبے میں سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہو جائے تو پاکستان میںچند سالوں میں ایک انقلاب برپا ہو سکتا ہے ۔آرگینک فوڈ سیکٹر مستقبل کی سب سے بڑی عالمی انڈسٹری بن رہا ہے اور پاکستان کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اس مارکیٹ میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں