کاک ٹیل

کاک ٹیل 2 کے گانے پر پریتم میوزک جاسوس قرار

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ فلم کاک ٹیل 2 کے گانے معشوقہ پر ناقدین نے موسیقار پریتم کو خود ساختہ میوزک جاسوس قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تنازع 19 مئی کو گانے کے ریلیز ہونے کے فورا بعد اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعوی کرنا شروع کر دیا کہ گانے کی دھن 1993 کے اطالوی مزاحیہ ٹریک سی سو ایروبیٹ آ نونا کی اطالوی جوڑی بی بی اور کوکو سے ملتی جلتی ہے۔

جیسے ہی دونوں گانوں کے درمیان موازنہ کیا گیا تو یہ وائرل ہوگیا جس کے بعد پریتم نے انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ شیئر کرکے تنقید کا ازالہ کیا۔موسیقار نے لکھا کہ گانے میں تصوراتی مماثلت کے نام سے نئی صنف تخلیق کی ہے لوگ اس کے مقالے سے متاثر ہیں۔پریتم نے مزید کہا کہ باس اس وقت آپ میری بلا معاوضہ پی آر ٹیم ہیں، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لڑکوں کو اچھا لگا ہے۔

واضح رہے کہ موسیقار کو ماضی میں بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے، سوشل میڈیا صارفین اکثر ان کے گانوں اور بین الاقوامی ٹریکس میں مماثلت کی نشاندہی کرتے ہیں، 2017 میں انہیں ان الزامات کا سامنا کرنا پڑا کہ اے دل ہے مشکل ٹریک بلیا امریکی راک بینڈ پاپا روچ کی موسیقی سے مشابہت رکھتا ہے۔معشوقہ کو پریتم نے کمپوز کیا ہے جسے امیتابھ بھٹاچاریا نے لکھا ہے اور راگھو چیتنیا اور محمود رویا نے آواز کا جادو جگایا ہے ٹریک کے اطالوی حصے مبینہ طور پر محمود نے لکھے اور پرفارم کیے تھے۔گانے میں اداکار کریتی سینن اور شاہد کپور نے پرفارم کیا ہے۔ ہومی اداجانیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی کاک ٹیل 2 میں بھی رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہیں۔واضح رہے کہ رومانوی کامیڈی 2012 کی ہٹ کاک ٹیل کا سیکوئل ہے جس میں سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں