فزیو کلف ڈیکن

پی سی بی کا ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار،نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کلف ڈیکن کی جگہ نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ حکام کلف ڈیکن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کلف ڈیکن کو ان کے مستقبل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ سینئر سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا تھا۔خیال رہے کہ کلف ڈیکن اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیو کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی انجریز اور فٹنس مسائل کے بعد ان کی کارکردگی سوالات کی زد میں آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں