لاہور(ہیلتھ نیوز)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کو ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ پلاسٹک سرجری کے آپریشن تھیٹر میں فالس سیلنگ گرنے کے وقت وہاں کوئی مریض یا ملازم موجود نہیں تھا، جس کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد ہسپتال کے شعبہ ورکس اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کو فالس سیلنگ کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تاکہ آپریشن تھیٹر کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال اور محفوظ بنایا جا سکے اور وہاں طبی سرگرمیاں معمول کے مطابق بلا تعطل جاری رکھی جا سکیں۔
. . .