فیفا

فٹ بال ورلڈ کپ میں 20 دروز باقی، ایرانی ٹیم تاحال ویزوں سے محروم

تہران (سپورٹس نیوز) فٹ بال کا 23واں فیفا ورلڈ کپ 11 جون 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔ ایران کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کے لئے اب بھی امریکہ جانے کے لئے ویزوں کی منتظر ہے۔

تہران میں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فٹ بال کھلاڑیوں اور عملے کو امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے ابھی تک ویزے نہیں ملے۔ ایرانی حکام کے مطابق ایران ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل اس دوران وہ ترکی میں واقع کینیڈین سفارت خانے میں ویزوں کے لئے درخواست دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایرانی ٹیم کا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں گروپ جی میں شامل ہیں۔ اس میچ کے بعد لاس اینجلس میں ہی ایران کا میچ بیلجیم سے اور پھر سیئاٹل میں مصر سے ہوگا۔

ایران کی ٹیم میں پاسداران انقلاب کے سابق ارکان کی موجودگی کے معاملہ پر امریکہ اور ایران مین تنازعہ ہے۔ امریکہ نے پاسداران انقلاب پر پابندیاں لگا رکھی ہیں اور ایران کی اس مسلح فوج کے کسی موجودہ اور سابق رکن کو امریکہ کا ویزا دینے پر تیار نہیں ہے۔ کینیڈا نے بھی پاسداران انقلاب پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

امریکہ کے حکام تو واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ایران کی فٹ بال ٹیم میں شامل پاسداران انقلاب کے کسی سابق رکن کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران کا فیفا سے مطالبہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی مشترکہ میزبانوں (امریکہ، کینیڈا، میکسیکو) سے ایرانی فٹ بال ٹیم کے ان تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو ویزے دلوائے جائیں جو ماضی میں پاسدارانِ انقلاب میں لازمی فوجی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں