لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کنٹریکٹ اساتذہ کے پانچ ماہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، عید پر بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، جی سی یونیورسٹی عید کی تعطیلات کے لیے بند ہو رہی ہے ۔
دوسری جانب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں اعتراض کی وجہ سے 20 اساتذہ کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق آڈٹ میں لگنے والے اعتراض ختم ہوتے ہی تنخواہیں فوری مل جائیں گی۔