واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98 اعشاریہ 92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ،برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی کمی کے بعد 105 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مالیاتی اداروں نے خبردارکیا ہےکہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے یا خطے میں دوبارہ فوجی کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتیں دوبارہ 120 سے 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ایران اورامریکا کے درمیان کئی ہفتوں سے تعطل برقرارہے،جہاں ایران نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جبکہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر دباﺅ بڑھایا ہوا ہے۔