اسکرین

بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہے، ماہرین کا انتباہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا حد سے زیادہ استعمال مثلا سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ، بغیر رکے ٹیکسٹنگ اور دیر تک ویڈیو گیمز کھیلنے سے خراب نیند، اسکول میں بری کارکردگی، جسمانی سرگرمی میں کمی اور میل جول کے کمزور ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرجن جنرل کے مشاورتی بیان میں نقصانات سے محفوظ رکھنے کےلئے تجویز پیش کی گئی ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کے لیے اسکرین ٹائم بالکل ختم کردیا جائے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ6 سال سے کم عمر بچوں کے لئے روزانہ ایک گھنٹے سے کم جب کہ 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کےلئے روزانہ 2 گھنٹے تک اسکرین ٹائم محدود ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں