ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ مونی رائے سے علیحدگی کو کسی تیسرے شخص سے جوڑے جانے کی افواہوں پر سوراج نمبیار نے خاموشی توڑ دی۔اداکارہ مونی رائے اور بزنس مین سوراج نمبیار نے حال ہی میں 4 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ مونی نے طلاق کے بعد اخراجات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ علیحدگی کی وجہ کوئی تیسرا شخص ہے۔
ان افواہوں کا جواب سوراج نمبیار نے انسٹاگرام اسٹوری پر دیا اور لکھا، ہمارے خلاف حالیہ رپورٹس بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ کوئی الیمونی نہیں، کوئی تنازع نہیں اور کوئی تیسرے فریق کا معاملہ نہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے باہمی احترام اور ایک دوسرے کی بھلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی کہانیاں جھوٹی ہیں اور بعض اوقات جان بوجھ کر ان کی کردار کشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔