واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جنگ قرار دیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس مرفی نے سوشل میڈیا بیان میں کہا امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں پٹرول کی قیمت تقریبا 5 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 6 ڈالر کے قریب ہو گئی ہے۔کرس مرفی نے کہا کہ قیمتوں میں اس اضافے کی واحد وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلط کردہ جنگ ہے، ایک تباہ کن جنگ جو ہمیں زیادہ محفوظ بنانے کے بجائے ہر چیز کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ادھر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کو رواں سال ہونے والے اہم وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتے ہوئے سیاسی دبا کا سامنا ہے کیونکہ حالیہ سروے رپورٹس کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت ایران کے خلاف جنگ کی مخالف ہے۔