لاہور(کورٹ نیوز)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خالداسحاق نے آل پرائیوٹ سکولزفیڈریشن کی درخواست پرسماعت کی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ پنجاب حکومت نے موسم گرماکی تعیطلات کےلئے تین ماہ تک تعیلمی ادارے بندکرنے کانوٹفیکشن جاری کیا،پاکستان میں تعلیمی سال کم ہوکر 120 دن کارہ گیا،جبکہ امریکا ،انگلینڈسمیت بڑے مماملک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق تین ماہ تعلیمی ادارے بندکرنے سے طلباکی پڑھائی شدیدمتاثرہوگی،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا،لہذاعدالت تین ماہ تک تعلیمی ادارے بندکرنے کا نوٹفیکیشن کالعدم قرار دے اور موسم گرما کی تعطیلات چھ سے آٹھ ہفتے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے تین ماہ کی چھٹیوں کانوٹیکفیشن پرفوری عملدرآمدروکنے کی استدعا مسترد کر کے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کہ جواب طلب کرلیا۔