عالیہ بھٹ

کینز میں توجہ نہ ملنے پر عالیہ بھٹ پر تنقید، سونی رازدان بیٹی کے حق سامنے آگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) کینز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو پاپارازی کی جانب سے توجہ نہ ملنے پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی والدہ سونی رازدان بیٹی کے حق میں سامنے آ گئی ہیں۔ہدایتکار مہیش بھٹ کی اہلیہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ، سونی رازدان نے بیٹی پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا محبت، معلومات اور تفریح کے ساتھ ساتھ نفرت سے بھی بھرا ہوا ہے جو معاشرے کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں فنکاروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا ہونا عام بات ہے، اس واقعے کو قوم کی بے عزتی سے جوڑنا ناانصافی اور حماقت ہے۔واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب ایک وائرل کلپ میں عالیہ بھٹ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتی دکھائی دیں جبکہ کئی فوٹوگرافرز دوسری شخصیات کی جانب متوجہ نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں