لاہور(کورٹ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے 4افراد کے قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کرلی، عدالت نے مجرم کو 4بار سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ مجرم پر والد، بھابھی اور 2بچوں کو قتل کرنے کا کیس تھا، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہاکہ ریکارڈکے مطابق وقوعہ میں 12سالہ لڑکی بھی زخمی ہوئی،پراسیکیوشن نے 12سالہ زخمی لڑکی کابیان ریکارڈ نہیں کرایا، ملزم کے بھائی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔عدالت نے کہاکہ گواہوں کا گاﺅں وقوعہ سے 35کلومیٹر دور ہے،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔یاد رہے کہ فیصل آباد پولیس نے 2018میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے مجرم کو 4بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔