صدر ولادیمیر پوتین

صدر ولادیمیر پوتین چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، کریملن

ماسکو(نیوز ڈیسک)چیکریملن نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین 19 اور 20 مئی کو چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

کریملن کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر یہ دورہ کیا جا رہا ہے، جس میں دونوں رہنما روس اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پوتین چین کے وزیرِاعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

کریملن کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر اعلی سطحی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے، جبکہ مختلف سرکاری اور ادارہ جاتی معاہدوں سمیت متعدد دوطرفہ دستاویزات پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حسنِ ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین کے دو روزہ دورے کے چند دن بعد عمل میں آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں