نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید اراوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال اور اس کے عالمی معاشی اثرات کی ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایران کو دو غیر قانونی جارحانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑا جو یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے، اس کے اثرات فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گے