سیف علی خان

میں کھلاڑی تو اناڑی ہالی ووڈ فلم کی کاپی تھی‘ سیف علی خان کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مشہور فلم میں کھلاڑی تو اناڑی دراصل ہالی ووڈ فلم دی ہارڈ وے کی نقل تھی اور اس کے حقوق بھی حاصل نہیں کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 90 کی دہائی میں پہلی بار پولیس یونیفارم ایک کامیڈی فلم میں پہنی تھی، جہاں میں ایک ایسا کردار نبھا رہے تھا جو پولیس افسر کا رول سیکھنے کے لیے اکشے کمار کے کردار کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔سیف نے کہا کہ وہ ایک مزاحیہ فلم تھی، جسے ہم نے ایک امریکی فلم سے بغیر حقوق لیے کاپی کیا تھا، ہم نے بس فلم دی ہارڈ وے کو اٹھایا اور نقل کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں