مونی رائے

شوہر سے طلاق کی افواہوں پر مونی رائے کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے طلاق کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔مونی رائے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کے رشتے میں ممکنہ کشیدگی کی افواہوں کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

مونی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا، تمام میڈیا ہاﺅسز سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جھوٹے بیانیے شائع نہ کریں اور ہمیں پرائیویسی دیں۔مونی کے اس بیان نے کچھ وضاحت تو فراہم کی لیکن انہوں نے طلاق کے حوالے سے باقاعدہ نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔واضح رہے کہ افواہوں نے زور اس وقت پکڑا تھا جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا جس سے مداحوں اور صارفین میں تجسس بڑھ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں