ممبئی (شوبز ڈیسک)ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانا کریمی 16 سال بعد بھارت چھوڑ کر ایران منتقل ہوگئیں۔بگ باس 9 سے شہرت حاصل کرنیوالی مندانا کریمی نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیگ تیار ہے اور میں ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے بیان میں مندانا نے کہا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر جانا میرے لیے آسان نہیں ہے، کیونکہ میں 16 سال تک یہاں رہی ہوں، مگر ایران جنگ کے معاملے پر بھارت میں دوستوں نے میرا بالکل ساتھ نہیں دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے، یہاں میرے بہت سے دوست ہیں مگر ایران کے معاملے میں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، مجھے لگتا ہے کہ بھارت نے مجھے دھوکا دیا ہے، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔