لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ، چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز کو 7 کروڑ واپس کرنے کی درخواست منظور،تحریری فیصلہ جاری

لاہور(کورٹ نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے 7 کروڑ روپے مناسب تصدیق کے بعد واپس کرنے کا حکم دے دیا،مریم نواز کے سات کروڑ زر ضمانت ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر وصول کریں گے۔

احتساب عدالت لاہور کے فیصلے کے بعد متعلقہ درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ نیب نے وفاقی آئینی عدالت میں سی پی ایل اے دوبارہ جمع نہ کرانے کی تصدیق کر دی،نیب نے عدالت میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کا حلف نامہ جمع کرا دیا۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد سمیت دیگر پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں