سپریم کورٹ

سپریم کورٹ، نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی

اسلام آباد(کورٹ نیوز)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست پر سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،مجرم ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس دن نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہو کوئی کیس نہ لگائیں،یہ کیس ابھی طویل چلنا ہے تو عید کے بعد سنتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ جون کے پہلے ہفتے میں کیس لگا دیتے ہیں،جس دن یہ کیس لگائیں اس دن کوئی اور کریمنل کیس نہ لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں