پاکستان سپورٹس بورڈ

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کو اضافی چارج مل گیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز )وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی کو ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارچ سونپ دیا۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو گروپ کے گریڈ 20کے افسر محمد یاسر پیرزادہ کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری طور پر ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے جو تین ماہ کی مدت یا مستقل ڈی جی کی تقرری تک ہو گا۔

محی الدین وانی کا شمار کھیل دوست شخصیت کے طور پرہوتا ہے جنہیں حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر کی ذمہ داریاں بھی دے رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں