بھاگیہ شری

بھاگیہ شری نے میں نے پیار کیا میں سلمان سے زیادہ معاوضہ ملنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شیری کو فلم میں نے پیار کیا میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھاگیہ شری نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم انڈسٹری میں معاوضے کا تعلق محنت یا تجربے سے نہیں بلکہ بزنس اسٹریٹیجی سے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروڈیوسرز اس اداکار کو ترجیح دیتے ہیں جو کم معاوضے میں زیادہ فائدہ دے سکے، اگر کوئی دوسرا فنکار کم معاوضے میں وہی کام کرنے کو تیار ہو تو پروڈیوسرز اسے دوسرے سے باآسانی بدل دیتے ہیں۔

اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو غیر مستحکم مارکیٹ قرار دیا اور کہا کہ اس انڈسٹری میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی کم پیسوں پر زیادہ کام کرنے پر راضی ہوتا ہے۔بھاگیہ شیری نے یہ بھی کہا کہ خواتین اداکاروں کو مناسب معاوضہ تب ہی مل سکتا ہے، جب وہ متحد ہوں اور اپنی حقوق کےئیے اجتماعی طور پر کھڑی ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں