کوالالمپور(انٹرنیشنل نیوز )ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے بتایا ہے کہ کشتی میں 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 23 کو بچا لیا گیا ہے۔
میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزید 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر کشتی میں سوار تمام افراد کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔