کوئٹہ(سپورٹنس ڈیسک)محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں ایک شاندار نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزارہ کمبائنڈ ایف سی کوئٹہ نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد مسلم ایف سی چمن کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لی۔
نمائشی اور سنسنی خیز فٹبال میچ مسلم ایف سی چمن اور ہزارہ کمبائنڈ ایف سی کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہزارہ کمبائنڈ ایف سی کوئٹہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیاجبکہ شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں موجود رہ کر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ نے نمائشی میچ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرتی ہیں بلکہ صوبے میں کھیلوں کے کلچر کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس آصف فاروقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس آصف لانگو بھی موجود تھے۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔