اسلام آباد (سپورٹس نیوز)وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کادو روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا۔ڈھاکہ ائیرپورٹ پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔دورہ کے دوران چیئرمین پی سی بی بنگلہ دیش بورڈ حکام اورقومی ٹیم سے ملاقات کرینگے ۔
٭٭٭٭٭