سائیکو

فلم ”سائیکو”عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

لاہور/ٹورنٹو (شوبز ڈیسک)فلم ”سائیکو” عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم اسٹار شان شاہد نے فلم سائیکو میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ڈائریکٹر و اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ فلم سائیکو اہم معاشرتی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

فلم اسٹار میرا کا کہنا ہے کہ سائیکو کے کردار بہت گہرے ہیں، مجھے ان کرداروں میں سے نکلنے میں بہت وقت لگا۔فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، میرا، جاوید شیخ، سونیا حسین اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔پاکستانی فلم سائیکو کے پروڈیوسر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ یہ فلم ایک اچھوتے موضوع پر بنائی گئی ہے اور زندگی کی حقیقت کو ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائیکو فلم بینوں کو پسند آئے گی، فلم روایت سے ہٹ کر ہے اور اس کے ٹریلر کو اوورسیز میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔جیو فلمز کے تعاون سے یہ فلم پاکستان اور دوسرے ممالک میں عید الاضحی پر بڑی اسکرین پر ریلیز ہوگی، جس میں شان، میرا، سونیا حسین، جاوید شیخ سمیت دیگر نامور فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں