اسلام آباد(کورٹ نیوز)عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران نعیم حیدر پنجھوتھا اور عثمان ریاض کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے حوالے سے دائر درخواست پر دلائل پیش نہ کیے جا سکے۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،نعیم حیدر پنجھوتھا اور عثمان ریاض کی دہشت گردی کی دفعات کے حوالے سے دائر درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔
عدالت کی جانب سے ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیاگیا،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ اگر آج انصر کیانی پیش نہیں ہوتا تو وارنٹ نکلیں گے اور مچلکے بھی ضبط ہوں گے، عام بندے کیلئے الگ قانون اور وکیل کیلئے الگ قانون نہیں ہوسکتا، انہی چیزوں کیوجہ سے ہم 126ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سابق وزیراعظم نےقانونی نوٹس بھجوادیا جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ اگر اگلی سماعت پر دلائل نہیں ہوتے تو ریکارڈ دیکھ کر درخواست پر فیصلہ کروں گا،اس کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی گئی۔پی ٹی آئی وکلا کیخلاف تھانہ رمنا میں خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔