امتحانات

خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

پشاور(ایجوکیشن رپورٹر ) خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہو گئے، جن میں 5 لاکھ 81 ہزار 389 طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں ۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گیارہویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 83 ہزار 338 جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 98 ہزار 51 طلبہ شریک ہوں گے، صوبے بھر میں کل 19 سو 84 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نگرانی کیلئے کل 19 ہزار 163 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، بورڈ کے امتحان میں 1 لاکھ 31 ہزار 898 امیدوار شریک ہیں۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مردان بورڈ میں 95 ہزار 927 اور سوات بورڈ میں 64 ہزار 19 طلبا امتحان میں شرکت کریں گے، خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تفصیلات جاری کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں