ایران

امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک )امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عملے کے ارکان پیر کو سیستان اور بلوچستان کے رمدان بارڈر ٹرمینل کے ذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے۔

امریکا نے ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے طورپر قبضے میں لیے گئے جہاز ” توسکا ” کے 22 ارکان پاکستان کے حوالے کیے تھے۔امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لئے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایرانی جہاز توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں