ایرانی جہاز

امریکی قبضے میں لئے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا، امریکی میڈیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز) امریکا کی طرف سے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کےلئے کی گئی ہے، امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا۔

امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کےلئے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا، توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو اب مالک کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں