ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل ایک بار پھر اپنی دلکش کیمسٹری کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے جہاں کترینہ کا شوہر کے لیے کیا گیا ایک مزاحیہ تبصرہ وائرل ہو گیا۔
وکی کوشل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے برانڈ کے ایک پراڈکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا Caffeinated cheeks for caffeinated me جس پر کترینہ کیف نے اسی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں لکھا کہ نیند سے محروم والد کیلئے بہترین ہے (Best for sleep-deprived dads)یہ مزاحیہ تبصرہ مداحوں کو بے حد پسند آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
نومبر میں بیٹے کی پیدائش کے بعد دونوں فنکار والدین بننے کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔وکی کوشل مختلف انٹرویوز میں کترینہ کیف کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں ایک بہترین ماں قرار دیتے ہیں، جبکہ مداح بھی اس جوڑی کی نجی زندگی کی جھلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭