عاصم خان

قومی سکواش کھلاڑی عاصم خان کو ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ویزہ مسائل کا سامنا،مدد کی اپیل

قاہرہ(سپورٹس نیوز )پاکستان کے ابھرتے ہوئے انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی عاصم خان کو مصر میں ہونے والی ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل تاحال ویزہ نہ مل سکا۔

عاصم خان نے سوشل میڈیا پر ویزہ نہ ملنے کے متعلق جاری پیغام میں بتایا کہ میں نے مصر کے ویزہ کی درخواست دے رکھی ہے جو ابھی تک پراسس میں ہے، مجھے ورلڈ چیمپیئن شپ کےلئے پیر یا منگل اپریل کو سفر کرنا ہے۔عاصم خان نے کہا کہ اگر ایمبیسی سے یا کوئی اور میری مدد کرے گا تو شکر گزار ہوں گا، آئرلینڈ میں شیڈول آئرش اوپن کے لیے بھی مجھے ویزہ جاری نہیں ہوا اور اس سلسلے میں بھی مدد کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ مصر میں ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ڈائریکٹ وہیں سے آئرش اوپن میں شرکت کےلئے جانا ہے۔واضح رہے کہ مصر میں ورلڈ چیمپئن شپ 8 سے 16 مئی تک شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں