پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ہلکے پھلکے انداز میں طنز کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔فرانسیسی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی بہترین ہوتا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے بھی اس طنز کو مثبت انداز میں لیا۔یہ واقعہ نہ صرف سیاسی ماحول میں ایک ہلکی پھلکی جھلک لے کر آیا بلکہ اس نے تاریخی حوالوں کو بھی دلچسپ انداز میں اجاگر کیا، جسے عالمی میڈیا میں خاصی توجہ حاصل ہوئی۔
قبل ازیں وائٹ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ چارلس نے صدر ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیا، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر امریکا دوسری جنگ عظیم میں مدد نہ کرتا تو یورپ کے لوگ جرمن زبان بول رہے ہوتے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے بادشاہ چارلس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ نہ ہوتا تو آج آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے۔ان کے اس جملے پر تقریب میں موجود مہمانوں نے قہقہے لگائے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی اس طنز کو خوش دلی سے سنا۔