اسلام آباد(کورٹ نیوز )وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ سماعت کےلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔چیف جسٹس آئینی عدالت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 7 مئی کو سماعت کرے گا،
عدالت نے سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔اٹارنی جنرل، پلاننگ کمیشن اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔وفاقی آئینی عدالت نے متعلقہ حکام سے نئی گاج ڈیم کی تعمیر پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔