انڈونیشیا

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک، 84 زخمی

جکارتہ(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم ازکم14افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ملحقہ شہر بیکاسی میں 2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ تصادم بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکرانے کا واقعے میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ حادثے میں اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں