شامی سلوا

سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا رواں ہفتے مستعفی ہو جائیں گے،ایران وکرامارتنے مضبوط امیدوار

کولمبو(سپورٹس نیوز)سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا رواں ہفتے مستعفی ہو جائیں گے سری لنکن میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی سلوا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ مستعفی ہو جائیں گے، شامی سلوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔

سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے شامی سلوا کو عہدے سے الگ ہونے کا کہنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ شامی سلوا کو حالیہ برسوں میں کئی الزامات کا سامنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں