ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر انہیں لگا تھا کہ ان کے حریف سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کا کیرئیر ختم کر کے انہیں بالی ووڈ سے نکالنا باہر کرنا چاہتے تھے۔
عامر خان نے حال ہی میں بتایا کہ وہ ابتدائی طور پرفلم دنگل کو قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے اور انہیں شبہ تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ان کے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہدایت کار نتیش تیواری کو اس پروجیکٹ کی پیشکش لے کر ان کے پاس بھیج کر سازش کی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ کیونکہ ماضی میں تینوں خانز کے درمیان اختلافات بھی رہے ہیں اس لئے دنگل کے کردار کیلئے درکار سخت جسمانی تبدیلی نے انہیں سوچنے پر مجبور کردیا اور انہیں شک ہوا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ان کا بالی ووڈ کیرئیر ختم کرنے اور انہیں انڈسٹری سے باہر نکال پھینکنے کیلئے ایک بوڑھے باپ کے کردار کی آفر بھیجوائی ہے۔اداکار نے کہا کہ مگر اس فلم کی زبردست کہانی نے انہیں اس قدر متاثر کیا کہ وہ اسے دماغ سے نکال نہ سکے اور فیصلہ کیا کہ وہ فلم کریں گے۔