رنبیر کپور

رنبیر کپور نے جلد دوسرے ننھے مہمان کی آمد کا عندیہ دیدیا

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ اسٹار اداکار رنبیر کپور نے اپنے یہاں جلد دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق عندیہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب اداکار سے نئے ٹیٹو گدوانے کے ارادے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میری گردن پر پہلے ہی سے میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے مگر امید ہے کہ جلد نیا ٹیٹو بنواں گا، مجھے نہیں معلوم کہ یہ ٹیٹو کیا ہو گا، شاید میرے دوسرے بچے کا ہی نام ہو گا۔

اداکار کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی دوسری اولاد سے متعلق منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں