پی ٹی آئی

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست،لاہورہائیکورٹ کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت

لاہور (مخبر نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کےجسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 فروری کو مقامی ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی) کے لیے درخواست دی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔جسٹس صداقت علی خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر میرٹ او قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں