بھارتی دارالحکومت

بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت4.0ریکارڈ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

نئی دہلی (مخبر نیوز )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگوں کو پراسرار دھماکوں کی گونج بھی سنائی دیں جنہوں نے انہیں مزید خوف میں مبتلا کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے یہ اطلاع دی کہ جب دہلی میں زلزلہ آیا تو ایک عجیب، تیز آواز، گرج جیسی آواز سنائی دی۔ایک بھارتی صارف نے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ایک غیر معمولی آواز بھی سنائی دی تھی۔ بہت سے دوسرے لوگ بھی اس کی اطلاع دے رہے ہیں۔

کوئی اندازہ ہے کہ آواز کیا تھی؟ کیونکہ پہلے کبھی زلزلے کے دوران آواز نہیں سنی گئی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ دھماکوں کی آواز دراصل ٹیکٹونک پلیٹ کی حرکت تھی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ہم نے بھی گرج جیسی آواز سنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں