نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کا رابطہ،افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کپتانی کیلئے تیار ہوگئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کپتانی کے لئے تیار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے ساتھ شاہین آفریدی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں بابر اعظم کو آرام کروانے کے پلان کے تحت انہیں کپتانی کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی کپتانی کے لئے تیار ہوگئے۔

سیریز میں بابر اعظم کو آرام دئیے جانے کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔وقت مانگنے کے بعد شاہین آفریدی نے نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابھی تک بابر اعظم کو آرام کروانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید آج پیر کے روز ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان لاہور میں کریں گے۔خیال رہے کہ صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی سے کپتانی سے متعلق رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں