نوال سعید

جلد شادی کرنا چاہتی ہوں، نوال سعید

کراچی (شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ جلد شادی کرنا چاہتی ہوں،وقت سے بڑا مرہم ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے۔نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب جذباتی ہوتی ہوںتو انگریزی زبان میں شاعری کرتی ہوں، بالخصوص اس وقت جب دل ٹوٹا ہوا ہو۔بریک اپ سے باہر نکلنے اور شادی کے حوالے سے سوال پر اداکارہ نے سابق بوائے فرینڈ کا نام لئے بغیر بتایا کہ شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی تھی اس شخص کے ساتھ لیکن بریک اپ پر آنکھیں کھلیں۔انہوں نے کہا کہ وقت سے بڑا مرہم ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے،

لیکن اس انسان کی اہمیت ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کے ساتھ ایک وقت گزارا ہوتا ہے۔ دشمنی والے خیالات شروع میں آتے ہیں لیکن جب آپ پرواہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو احساسات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔نوال سعید نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی شادی ہوجائے، اگر جلدی شادی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں، شادی کسی ایسے انسان کے ساتھ ہو جو سب کی عزت کرتا ہو، دوسروں کو بھی اہمیت دیتا ہو ، ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں