لاہور (نمائندہ خصوصی)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے میں لیڈرز پیداکرنے کیلئے بچوں کواچھی تعلیم وتربیت فراہم کرنی چاہئے،ہمیں فادرآف دی نیشن قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان بناناہوگا، صحت مندپاکستان کیلئے ہمیں اپنی موجودہ نسل کو صحت مندزندگی مہیاکرنی ہوگی،بچوں کوجسمانی سرگرمیوں کی جانب زیادہ راغب کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرپروفیسرامجد، چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسرعبدالمنان خرم، فیکلٹی ممبران اور ننھے بچوں کی کثیرتعداداوروالدین نے شرکت کی۔ننھے اورپیارے بچوں نے انتہائی خوبصورت اندازمیں ٹیبلوزپیش کئے اورنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کوپھول پیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ یونیک گروپ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کے انعقادکی روایت قائم رکھی ہے۔یہ بچے پاکستان کاروشن مستقبل ہیں۔
ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان دنیامیں آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی مملکت بننے جارہی ہے۔ ہمیں اس ملک کوفادرآف دی نیشن قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان بناناہوگا۔ہمیں اپنے معاشرے میں لیڈرزپیداکرنے ہوں گے اور اپنے بچوں کواچھی تعلیم وتربیت فراہم کرنی چاہئے۔ آپ ایک اچھے پروفیسرتب بن سکتے ہیں جب ایک اچھے انسان ہوں گے۔
نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کومکمل ضابطہ حیات بناکربھیجا۔ دنیانے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآل وسلم جیسالیڈرآج تک نہیں دیکھاہوگا۔ اللہ پاک سے دعاہے کہ ہماراملک پاکستان دنیاکاکامیاب ترین ملک بن جائے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کاطرززندگی صحت مندبناناچاہئے۔والدین کو اپنے بچوں کوصحت مندخوراک کھلانی چاہئے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ صحت مندپاکستان کیلئے ہمیں اپنی موجودہ نسل کو صحت مندزندگی مہیاکرنی ہوگی۔
پاکستان میں ہردوسرے انسان کو بلڈپریشرکی بیماری متاثرکررہی ہے۔ہمیں اپنے بچوں کوجسمانی سرگرمیوں کی جانب زیادہ راغب کرناہوگا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے انتہائی عمدہ تقریب انعامات منعقدکرنے پریونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکی انتظامیہ کومبارکباددی۔ چیئرمین یونیک گروپ پروفیسرعبدالمنان خرم نے کہاکہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیشنزتعلیمی دنیامیں معیاری نظام متعارف کروارہاہے۔ پروفیسرعبدالمنان خرم نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی سالانہ تقریب انعامات میں آمدپران کاشکریہ اداکیا۔