آندرے کیلن

مغرب سے یوکرین کو بھیجے گئے ٹینک تباہ کردیں گے، روسی سفیر

لندن (نمائندہ خصوصی )لندن میں روس کے سفیر آندرے کیلن نے بیان میں اس عزم کا اظہار کیاہے کہ ان کا ملک مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو دئیے گئے تمام ٹینک تباہ کر دے گا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی سفیر نے برطانوی پالیسی پر روس مخالف ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ ماسکو اور لندن کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ برطانیہ کی یوکرین کی طرف داری ہے۔

برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک برطانیہ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتا۔ایک سوال کے جواب میں روسی سفیر نے کہا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد روسیوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے خلاف امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔ برطانیہ اور امریکا دراصل شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم(نیٹو)کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔برطانوی دارالحکومت میں روسی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان مسٹر کیلن نے مغربی ممالک پر یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات اور امن کوششوں کو تباہ کرنے کا الزام عاید کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں