لاہور (کورٹ رپورٹر) عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم کھرل نے فرخ حبیب کی ضمانت میں 23 فروری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا۔ فرخ حبیب کے خلاف کارسرکار مداخلت کی دفعات کے تحت پر مقدمہ درج ہے۔
٭