واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )خالصتان کے قیام کےلئے امریکا میں کل (اتوار) کو ریفرنڈم ہوگا۔امریکا میں قائم خالصتان کے حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے بانی گرپت ونت سنگھ پنوں نے لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریفرنڈم کا اعلان کیا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں۔گرپت ونت سنگھ پنوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔